وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے اور اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد نبوی میں عمرہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے حجر اسود کو بوسہ دیا وطن کی ترقی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے