مریم نواز اور حمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع مسلم لیگ ن نے یہ بھی بتایا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے سابقہ حلقے پی پی 146 سے الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پی پی 146 اور پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے وکلاء نے ان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے