ایپل

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنا پلانٹ بند کر دیا

تامل ناڈو (پاک صحافت) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے  بھارت میں اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو میں امریکی کمپنی ایپل کے لیے کام کرنے والی فیکٹری Foxconn میں رواں ماہ زہریلا کھانے کی وجہ سے 250 خواتین کارکنان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے تھے جب کہ حالت بگڑنے پر 159 خواتین کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد کمپنی کے ہاسٹل میں سہولتوں کی عدم فراہم کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور 18 دسمبر کو چنائی میں واقع اس فیکٹری کو بند کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ  17 ہزار ملازمین کے ساتھ کام کرنے والی یہ کمپنی بھارتی مارکیٹ کے لیے آئی فون اور ایپل کے دیگر آلات تیار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فوکس کون کے ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ’ہم اپنے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر معافی کے طلب گار ہیں اور ملازمین کو فراہم کی گئی رہائش گاہ پر خدمات اور دیگر سہولتوں میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں‘۔ دوسری جانب ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اس پلانٹ کو ’ پروبیشن‘ پر رکھ دیا ہے اور حالات میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کی تکمیل کے لیے سپلائر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے