فیس بک

فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے، سروے رپورٹ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹی وی چینل نے فیس بک سے متعلق ایک سروے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے بعد فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے۔ سروے کے مطابق ملکی آبادی کے تین چوتھائی افراد یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ فیس بک نے حال ہی میں اپنا نام بدل کر میٹا رکھ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ 76 فیصد امریکی سمجھتے ہیں فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے۔ سروے میں جن افراد سے رائے لی گئی ان کے نصف فیصد نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے فیس بک کی وجہ سے سازشی نظریات پر یقین کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ سروے کے مطابق جولوگ فیس بک کو مسئلہ سمجھتے ہیں ان میں سے55 فیصد کا خیال ہےکہ اس کی وجہ فیس بک استعمال کرنے کا طریقہ ہے جب کہ 45 فیصد کے نزدیک اس کی وجہ ادارے کی جانب سے فیس بک کو آپریٹ کرنا ہے۔ نصف فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ حکومت کو فیس بک کی ریگولیشن بڑھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے