ناصر حسین شاہ

پی پی رہنما کیجانب سے فواد چوہدری کے متعلق بڑا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما سید ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عثمان بزدار کے بعد اب وزیراعلی سندھ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سازشوں میں ناکامی کے بعد اب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔

رہنما پی پی سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پہلے جہانگیر ترین  نے کرائے پر لیا تھا اور اب متحدہ نے لے لیا ہے۔ یہ وہی فواد چوہدری ہیں جنہوں  نے عثمان بزدار کے خلاف دس صفحوں کا ایک خط لکھا تھا کہ یہ نااہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے