مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس رکھتے ہیں، قوم کو اب اس کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں لہٰذا عمران صاحب استعفی دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے۔ مریم اورنگزیب کا  کہنا ہے کہ عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عوام کو آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہےہیں؟ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے