مولانا فضل الرحمن کے لہجے میں اچانک تبدیلی سے متعلق صحافی حمید بھٹی کا اہم انکشاف

مولانا فضل الرحمن کے لہجے میں اچانک تبدیلی سے متعلق صحافی حمید بھٹی کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مولانا فضل الرحمان کے لہجے میں اچانک آنے والی تبدیلی کی وجہ بتا دی۔ دھرنے سے عمران حکومت کا کچھ نہیں بگڑا ،وزیراعظم عمران خان کامیاب ہو گئے کیونکہ ا نہوں نے پی ڈی ایم کو کہا تھا کہ آپ استعفے دیں میں الیکشن کرواتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے کہ میں جی ایچ کیو کے باہر دھرنا دوں گا، یہ کہا کرتے تھے کہ عمران خان میری تم سے لڑائی نہیں ہے ، تم تو حکومت میں ہو ہی نہیں۔جنگ دشمن سے لڑی جاتی ہے ، پاک فوج سے نہیں۔

مزید پڑھیں: موجودہ وزیراعظم کو ہٹا کر مجھے وزیراعظم کے منصب پر بٹھاؤ :مولانا فضل الرحمن

ان کا کہنا تھا  جس الیکشن کو مولانا فضل الرحمان مانتے نہیں تھے سب پر عدم اعتماد کرتے تھے چاہے وہ عدالت ہو ، اسٹیبلشمنٹ ہو یا حکومت کو۔ اور اب کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو چارج شیٹ دی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ مولانا صاحب آپ کے پاس اربوں روپے کی پراپرٹی ہے ہم بتائیں یا آپ بتائیں گے۔ان کو مارا نہیں گیا بلکہ گھسیٹا گیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام میں اختلاف تو پہلے سے تھا ، شیرانی صاحب بھی الیکشن کمیشن میں گئے کہ یہ ف کیا ہوتا ہے۔ یہ صرف جمیعت علمائے اسلام ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ 31 جنوری کا دن رونے دھونے کا دن ثابت ہوا ہے۔ یہ کہتے تھے کہ سُن لو عمران خان 31 جنوری تمہارے اقتدار کا آخری دن ہے ،تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔

31 جنوری کے بعد ہم لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ، دھرنے کا اعلان کریں گے۔ لیکن 31 جنوری چوروں کے لیے رونے کا دن ثابت ہو گیا ہے۔ 31 جنوری تو چلی گئی اور وزیراعظم عمران خان کامیاب ہو گئے کیونکہ ا نہوں نے پی ڈی ایم کو کہا تھا کہ آپ استعفے دیں میں الیکشن کرواتا ہوں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی ڈیل میں ہے کچھ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے