شازیہ مری

نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی  کی ترجمان شازیہ مری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب خیالی مقدمات بناکر حکومت مخالفین کو ہراساں کرتا ہے۔  شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نیب کو پولیٹیکل انجیئرنگ کیلئے بنایا گیا تھا، لیکن اسے اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی  ترجمان شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی پر جیالوں کو مبارک باد  دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ  سید خورشید شاہ کو جھکانے کیلئے ان کے خاندان کی خواتین کے خلاف مقدمے بنائے گئے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ آمروں اور ان کی باقیات نے احتساب کو سیاسی ایجنڈا بنایا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے خورشید شاہ کی ضمانت 1کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے