اسحاق ڈار

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیئے گئے قرض کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیئے گئے دو ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی نے دو ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے پیش نظر کی۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات سے قرض کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے تھے۔ دورے میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں پڑے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کے ساتھ مزید ایک ارب ڈالر قرض بھی دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی سرکاری وفد میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے