احسن اقبال

حکومت کا ایک بار پھر وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے طالب علموں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا 10ارب روپے سے اجراء کیا جارہا ہے۔ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ طالب علموں کو میرٹ کے ذریعے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ لیزنگ پراڈکٹس تیار کرے تاکہ ہر یونیورسٹی طالب علم ارزاں قیمت میں لیپ ٹاپ حاصل کرسکے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد کو ملحوظ رکھا جائے تو ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنے مسابقتی فائدے میں بدل سکتے ہیں۔ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی کا 60 فیصد 15 سے 29 سال عمر کے درمیان ہے۔ یہ ایک ایسا سرمایہ ہے، جس سے ہم بہت فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 ہزار آئی ٹی کمپنیاں اور کال سنٹرز ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ہماری حکومت نے ماضی میں بھی نوجوانوں میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اب ایک بار پھر یہ سکیم شروع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے