رسکی عمل

خبردار! کان کی صفائی آپ کو قوت سماعت سے محروم بھی کرسکتی ہے

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ کان کی صفائی کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ذرا سے بے احتیاطی آپ کو قوت سماعت سے محروم بھی کرسکتی ہے۔ اکثر لوگ اپنے کان کی صفائی کیلئے روئی کی تیلیوں یا کسی بھی چیز کا استعمال کرتے ہیں جو انتہائی رسکی اور خطرناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر  عاطف حفیظ نے خبردار کرتے ہوئے  بتایا کہ کان کے میل کی شکایت80فیصد افراد مین نہیں ہوتی صرف 20فیصد  ہی ایسے لوگ ہیں جو اس مسئلے کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قدرت نے کان کی صفائی ازخود نظام قائم کر رکھا ہے۔

ڈاکٹر عاطف حفیظ کے مطابق کان صاف کرنے کیلئے روئی کی تیلیوں کو زیادہ اندر لے جانا درست نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  آپ کے کانوں میں موجود تھوڑا سا چرک گوش ( یعنی کان کا میل) کانوں کو نقصان پہنچانے کا باعث نہیں بن سکتا کیوں کہ یہ ایک قدرتی چیز ہے اور یہ چیز کچھ مقاصد کے لیے کارآمد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے