میاں محمد نواز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

(پاک صحافت) سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ  سابق وزیراعظم نواز شریف آج کل اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرے کے سلسلے  میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واز شریف اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر مریم نواز کو رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے بطور شاہی مہمان سعودی عرب میں دعوت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شریف خاندان نے مکہ  مکرمہ میں عمرہ ادا کیا جبکہ آج کل یہ خاندان مدینہ منورہ میں موجود ہے جہاں سے نواز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شریف خاندان کو شاہی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے