احسن اقبال

ہمیں اپنی سیاست سے نہیں بلکہ ملک سے پیار ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی سیاست سے نہیں بلکہ ملک سے پیار ہے، اس لئے ہم اپنی سیاست چمکانے کے بجائے ملکی تعمیر و ترقی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا، اس سفر میں پاکستان کی قوم نے بہت سختیان بھی جیلی ہیں،اگر پاک فوج نے فیصلہ کیا کہ ہم سیاست سے دور رہے گے ہم مداخلت نہیں کرے گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے لیکن عمران خان کو یہ پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاست سے نہیں ملک سے پیار ہے اور ہم پاکستان کے قومی اداروں کو غیر سیاسی حیثیت میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران نیازی کو یہ منظور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے