کیپٹن صفدر

لانگ مارچ کے نتائج وقت بتائے گا، کیپٹن صفدر کا شیخ رشید کو جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے ک انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج وقت خود بتائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے نتائج کا انہیں وقت بتائے گا بلکہ اپوزیشن کو چھوڑیں شیخ رشید بھی موٹر سائیکل پر گھومتے رہے تب کیا کرلیا تھا؟ انہوں نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ  ادھر ادھر گھومو چاپلوسی کرو اور حکومت کا حصہ بن جاؤ ، شیخ رشید کی بلا سے حکومت آئے یا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ مشرف سے عمران اور پھر آگے کوئی اور ان کی بات کو کون سنجیدہ لیتا ہے ، شیخ رشید کو تو کوئی کرائے کا کمرہ نہیں دیتا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی وزراء سمیت وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے