اسماعیل ھنیہ

کوئی بھی فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نہیں نکال سکتا: ہنیہ

غزہ {پاک صحافت} حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکال سکے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا۔

انہوں نے بیت المقدس شیخ جراح علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگوں نے اپنی سرزمین اور اپنے حقوق کو اچھی طرح دوسروں کے سامنے بیان کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف ایک قوم کا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور یورپ کی صہیونی لابیوں سے مقابلے کے لیے ایک لابی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ ہماری جدوجہد فلسطینیوں کے مفاد میں ختم ہوگی۔ یاد رہے کہ صہیونیوں نے بیت المقدس میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مقامی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کیا لیکن فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کے سامنے وہ کچھ نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

یمنیوں سے جمعہ کو غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی اپیل

(پاک صحافت) یمن میں مسجد الاقصی کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک کال جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے