مریم نواز

نوازشریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، مریم نواز نے اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے لیکن ان کے واپسی کے وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان حکومت کی بری کارکردگی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کا رکردگی اچھی بری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کارکردگی ہے ہی نہیں۔ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بدترین حالات اور انتقام کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی، ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں۔ پاکستان کا مستقبل آئین اور قانون کے مطابق چلانے میں ہے، حکومت گرانے کی جلدی پی ڈی ایم سے زیادہ حکومت کو خود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے