احسن اقبال

عمران خان کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، احسن اقبال

نارووال (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان سے لے کر وزراء کے چہرے یہ بات بتا رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج 22 کروڑ عوام عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئے ہیں۔ جو عمران نیازی نے اپنی نالائقی کی بدولت ان پر توڑی ہے، آج پاکستان عالمی سطح پر تنہا کھڑا ہے، آج پاکستان کے معیشت کا بحران جو قرضوں کے جال میں جکڑا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج پاکستان کے مزدور کسان اس مہنگائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، وہ چیخ چیخ کر عمران کو رخصت کرنے کے لئے دہائیاں دے رہے ہیں۔ آج عمران نیازی اپوزیشن کو کس منہ سے چور ڈاکو کہتے ہیں ؟ حکومت اور اس کے وزراء نے 4 سالوں میں دونوں ہاتھوں ملک کو لوٹا ہے، عمران نیازی کے دور میں پاکستان دنیا کا کرپٹ ترین ملک بنا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے