سراج الحق

قوم سقوط ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس پشاور کو کبھی نہیں بھولے گی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ایسے سانحات ہیں جنہیں قوم کبھی نہیں بھول سکتی، ہمیں تاریخ سے عبرت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کو علیحدہ ہوئے 50 سال، اسکول دہشت گردی کو 7 سال گزر گئے مگر ان سانحات کا زخم آج بھی قوم کے سینوں میں تازہ ہے۔ 16 دسمبر کو دشمن کی مکاری سے پاکستان دو لخت ہوا۔ سالوں بعد اسی روز آرمی پبلک اسکول میں 150 افراد جن میں 132 معصوم بچے تھے شہید ہوئے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ آئیے مل کر وطن عزیز کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا عزم کریں۔ حکومت، اداروں، سیاسی لیڈروں، شہریوں سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔ قوم کو متحد ہو کر ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ملک و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میرا ایمان ہے پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے