گوادر دھرنا

گوادر میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان، مطالبات منظور

گوادر (پاک صحافت) گوادر کو حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام مطالبات منظور کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے ایک ماہ سے جاری دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج کامیاب رہا، ہم نے حکومت سے اپنے مطالبات منوا کر ان پر عملدرآمد کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ مطالبات پر عملدرآمد سے متعلق باقاعدہ طور پر تحریری معاہدہ کیا ہے اس لیے ہم نے 15 نومبر سے گوادر کے پورٹ روڈ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ایک مہینے بعد اپنے مطالبات پر عملدرآمد کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور اگر حکومت نے معاہدے پر مکمل عمل نہ کیا تو ایک اور دھرنا بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے