مریم اورنگزیب

ترکی زلزلہ متاثرین کیلئے کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترکی زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مخیر حضرات سے ترکی کے زلزلہ متاثرین فنڈ میں فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان پر مشتمل ایک سے زائد طیارے پہلے ہی روانہ کردیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4372 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے