مراد علی شاہ

قوانین میں ترامیم اسمبلی میں اکثریت سے منظور کی جائیں گی، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قوانین میں ترامیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قوانین میں ترامیم اسمبلی  میں اکثریت سے منظور کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ قوانین میں جو ترامیم کی جارہی ہیں وہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  سیاسی جماعتیں اپنی جو بھی ترامیم لائیں، اسمبلی کی مرضی ہوگی کہ وہ جو بھی منظور کرے، اسمبلی اکثریت سے فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر اسٹریت کرائم سے متعلق بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہ کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر بہت زیادہ تشویش  ہے، اطہر متین کا بھی بہت افسوس ہے، آج بھی کچھ فیصلے لیے جائیں گے، میں حکومت کو بری الذمہ نہیں کہہ رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے بہت مسئلہ ہوا ہے، کراچی شہر میں ملک بھر کے شہری رہتے ہیں، کسی اور ملک میں مسئلہ ہوتا ہے تو ہمیں بھگتنا پڑتاہے، حالیہ واقعات پر سخت ایکشن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے