خورشید شاہ

73 کا آئین کوئی مائی کا لعل ختم نہیں کر سکتا، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید حسین شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کا لعل 73 کے آئین کو ختم نہیں کر سکتا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 73 کے آئین پر جابروں نہیں عوام کے نمائندوں نے دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ اقتدار کے حصول کے لیے نہیں کر رہے، ہم لانگ مارچ عوام کے لیے اور مہنگائی کی وجہ سے کر رہے ہیں۔  خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت ہماری سیاست اور خدمت ہے۔

واضح رہے کہ ورکرز  کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جو صادق اور امین ہوتا ہے وہ جھوٹ نہیں بولتا، ڈیم کے نام پر چندہ مانگ کر جھوٹ بولنے والے کا عدلیہ نوٹس لے، پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ مختلف بہانوں سے لوگوں سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کو  ہٹانے کے لیے آئین اور قانون کا طریقہ کار اپنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے