ابراہیم رئیسی آصف زرداری

صدر رئیسی کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایرانی صدر کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر گہری تشویش ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی کی حفاظت اور خیریت کے لیے دعا گو ہوں تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

خیال رہے کہ آج ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی، ایرانی صدر اور ان کا وفد متعدد ہیلی کاپٹروں میں سوار تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، اختیار ولی خان

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے