عمران خان

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔ خیال رہے کہ اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت میں توسیع پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات نے تینوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کر دی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی عدم حاضری پر ضمانتیں خارج کر دیں۔

واضح رہے کہ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی گئی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بے انتہا ریلیف دیا گیا ہے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے