سعید غنی

عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی، عمرانی فتنہ اور فساد کو جلد جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران نیازی کا ذہنی توازن مزید بگڑ گیا ہے، شہباز گل کے پیچھے اصل کردار پی ٹی آئی چیئرمین کا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ فرح گوگی اور شہباز گل ہی عمران نیازی کا اصل چہرہ ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر پر پیمرا کی پابندی بہت پہلے لگنی چاہیے تھی۔ اب پی ٹی آئی کے سلجھے رہنماؤں کو عمران نیازی کی زبان کو تالا لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا تھا۔ عمران نیازی اپنے بیرونی آقاؤں کے مقاصد کو پورا کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے