رانا ثناءاللہ

ملک کو آگے بڑھانے کیلئے سلیکشن ختم کرنا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے سلیکشن کا عمل ختم کرنا ہوگا۔ ورنہ نااہلوں کے سلیکشن سے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرپائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیر خزانہ چند ماہ کے لئے ہو اس کی معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے۔ نااہلوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت بوکھلا چکی ہے جبکہ اس کے احتساب کا منترہ اب پٹ چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے ایڈہاک پر نیا وزیر خزانہ لگادیا ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ جب تک الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوتے رہے گا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جلاو گھیراو سے صرف ایک ہی شخص کامیاب ہوا تھا جس کو اس کے بدلے میں پاکستان کی حکومت دی گئی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں جلاو گھیراو اور سڑکیں بلاک کرنے کا طریقہ سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور پورا پاکستان جام اور بند کرنے کی باتیں کس نے کی تھیں۔ عوام کو تکلیف دینا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے