وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا آرمی چیف اور چئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوںسے متعلق گفتگو کی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے