مریم اورنگزیب

ملک میں مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔

تفیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے