حافظ حمداللہ

عمران نیازی کا ریاستی اداروں سے سیاست میں مداخلت کا مطالبہ آئین سے انحراف ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ریاستی اداروں سے سیاست میں مداخلت کا مطالبہ آئین سے انحراف ہے، وہ ہمیشہ اداروں کی توہین و تضحیک کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹریلٹی کا فیصلہ کرچکے ہیں جو کہ آئینی تقاضا ہے، ادارے آئین پاکستان کے تابع ہیں، عمران نیازی کے نہیں، عمران نیازی سابق ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر عارف علوی سمیت آئین شکن ثابت ہوئے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے عمرانی فتنے کا خاتمہ ضروری ہے، ملکی سالمیت اور بقاء عوامی راج، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کمپرومائز کا سوال پیدا نہیں ہوتا، عمران نیازی ملک کو بنی گالہ نہ سمجھیں یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے