پاک ایران

پاکستان اور ایران کا تیسری بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے تفتان و میراجاوہ  اور کلدان و ریمدان کے بعد  مند و پیشن کے مقام پر تیسری بارڈ کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تیسری بارڈنگ کراسنگ کھولنے سے پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، بارڈر کراسنگ سے پاک ایران عوامی رابطوں، خصوصی مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے جبکہ پاک ایران ایم او یوز اضافی سرحدی گزرگاہوں، مارکیٹوں اور ان سے منسلک سہولیات کے بارے میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاک ایران تیسری بارڈر کراسنگ پاکستان میں مند اور ایران کی طرف پشین میں کھول دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر برائے روڈز اور شہری ترقی محمد اسلامی تیسرے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نئی سرحدی گزرگاہ کی شروعات حکومت پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی عکاس ہے۔ یاد رہے کہ  رہے کہ دسمبر 2020 میں پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کیا گیا تھا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان یہ میر جاوہ تافتان کے بعد دوسری بارڈر کراسنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے