اسعد محمود

عمران خان کو مذاکرات کی میز پر نہیں بلکہ قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ اسعد محمود

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کی میز پر نہیں بلکہ قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی مجرم قرار دیا جانا چاہیے۔ آج عمران خان مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، اس نے اپنی نااہلی و نالائقی سے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عمران خان کو اقتدار سے باہر کیا۔ انہوں نے چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی اور دیگر رہنماؤں کو جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے