عظمی بخاری

عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کے تانے بانے وزیرِ اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن کے تانے بانے وزیرِ اعظم ہاؤس سے ملتے ہیں۔ رنگ روڈ اسکینڈل سے متعلق بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت نے اربوں روپےکےاسکینڈل پر”مٹی پاؤ“رپورٹ تیارکی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی ، اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کو ذمے دار قرار دینا شرم ناک ہے، 3 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں سرکاری افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں 3 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے، منصوبے کی انکوائری چیف سیکریٹری نہیں کر سکتے۔ عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑک ان علاقوں سے گزارنے کا منصوبہ بنایا گیا جہاں عمران خان کے دوست و مشیر رہتے ہیں۔ رنگ روڈ اسکینڈل نیب کیس ہے، کیس نیب کو بھیجا جائے، عثمان بزدار اور ان کے حواریوں کے خلاف کیس چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے