ملی یکجہتی کونسل

اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملی یکجہتی کونسل نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ کئی روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں اور مسجد اقصی کی حمایت میں پاکستان کی دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر مرکزی رہنماؤں، سراج الحق (امیر جماعت اسلامی پاکستان)، علامہ سید ساجد علی نقوی (سربراہ شیعہ علماء کونسل)، علامہ راجہ ناصر عباس (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین)، پیر سید ہارون علی گیلانی (امیر ہدیۃ الہادی پاکستان)، شجاع الدین شیخ (امیر تنظیم اسلامی)، مولانا عبدالغفار روپڑی (امیر جماعت اہلحدیث)، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری (امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث)، ثاقب اکبر (چیئرمین البصیرہ)، صاحبزادہ پیر رحیم الدین نقشبندی (جمعیت علماء اسلام سینیئر)، خرم نواز گنڈاپور (ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن)، مفتی گلزار احمد نعیمی (صدر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان)، پیر غلام رسول اویسی (سربراہ تحریک اویسیہ پاکستان)، پیر صفدر شاہ گیلانی (سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان)، علامہ عارف حسین واحدی (سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان) اور سید اسد عباس نقوی (سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین) شامل ہیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلامیانِ پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے انسانی اور اسلامی فریضے کو ادا کرتے ہوئے صہیونی مظالم کیخلاف احتجاج کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی استعماری طاقتیں بڑی ڈھٹائی سے غاصب اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں، امریکہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، تاکہ اسرائیل زمین و آسمان سے فلسطینیوں پر آگ برسا سکے، اسرائیل نے زمینی حملے کی بھی دھمکی دی ہے، ایسے میں بیدار انسانی ضمیر خاموش نہیں رہ سکتا، قبلہء اول کی حفاظت اور آزادی، عالمِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیان میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ اور بیت المقدس کے مسلمانوں کی پامردی اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے اہلِ وطن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی وحشت اور بربریت کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے