بلاول بھٹو

سی پیک گیم چینجر، روس کیساتھ اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سی پیک گیم چینجر، روس کیساتھ اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی چینل الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادی نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی مذہبی اور ثقافتی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نجف اشرف میں جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے۔ عراق کیساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان کو ان تبدیلیوں سے شدید نقصان ہوا۔ چین اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں کی اہم معاشی منصوبوں پر شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ روس کیساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے