سندھ حکومت

سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں کا خطرہ، صوبائی حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے بعد سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کمشنر کراچی اور بلدیاتی اداروں کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے اور بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا،صوبے بھر کیلئے ایمرجنسی ٹیم اور پلان کی تیاری کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔ دوسری جانب کراچی میں تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اپنے ایریاز میں انتظامات صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو مستقل کراچی میں قیام کی ہدایات دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سائیکلون کے پیش نظر انتظامات کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ری ہیبلی ٹیشن فراز ڈیرو، کمشنر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر میٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ سائیکلون 17 مئی سے 20 مئی 2021 کو ان ڈسٹرکٹس میں اپنے اثرات پیدا کرے گا، اگر سائیکلون کراچی کے غربی ایریا کو کراس کر جاتا ہے تو کراچی کے ساتھ حب، لسبیبلہ ، حیدرآباد اور جامشورو ڈسٹرکٹ میں 18 سے 20 مئی تک بارشیں ہوں گی اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کمشنر، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ نالوں کی چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنا شروع کریں ، ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی،وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کئے جائیں، اگر سائیکلون گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر کے ایریا میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کرے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے