سعید غنی

عمران خان سمجھ گئے ہوںگے کہ زیادہ بارش ہو تو زیادہ پانی آتا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب یہ بات سمجھ گئے ہوں گے کہ جب زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورت حال پر وزیراعظم عمران خان پر طنزیہ وار کئے ہیں۔

رہنما پی پی سعید غنی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی بارش نے یقیناً وزیراعظم عمران نیازی کو سمجھا دیا ہوگا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ بارش کو ہمارے لیے رحمت بنائے اور ہمارے ملک کو اسکے نقصانات سے محفوظ رکھے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے