بلاول بھٹو

آزادکشمیر میں پی پی کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائی فورا بند کی جائے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں پی پی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو فورا بند کیا جائے بصورت دیگر خود احتجاج کی سربراہی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پی پی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دو افراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرا دیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے