مریم اورنگزیب

نون لیگ کا عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کی ہتک عزت پر معافی مانگے جس کے بعد درخواست خارج کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوالتوں میں فیل ہونے کے بعد عمران خان اپنے الزامات خود واپس لے رہے ہیں۔ یہ عمران خان کی سیاست کی حقیقت ہے، اب وہ اپنے ہی الزامات واپس لینے کا کہہ رہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ دو سال سے زائد عرصے سے عمران خان صاحب اپنی ہی دائر کردہ درخواست کے حق میں کوئی دلائل پیش نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کی ہتک عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی استدعا پر وزیراعظم عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے