خواجہ سعد رفیق

عمران خان اب آہستہ آہستہ بے نقاب ہورہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا گھناونا چہرہ اب آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی، ان کا غیرملکی سازش کا بیانیہ بھی دم توڑ گیا، کبھی مذہبی ٹچ اور کبھی غداری کا ٹچ دیتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس جھوٹی ہیں تو اداروں میں لے کر جائیں اب جلسے کیوں کررہے ہیں، عمران خان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے، عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سیلاب میں ڈوب گئے کیا یہ وہاں گئے؟ یہ جواب دیں کہ سوات میں کیا ہورہا ہے، سوات میں لوگوں نے ان کے میئر کو بات نہیں کرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے