مراد علی شاہ

کراچی بھٹو کا ہے، پیپلزپارٹی شہر میں استحکام لائی۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی بھٹو کا ہے، پیپلزپارٹی شہر میں استحکام لائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے، ہم نے ایم کیو ایم والوں کو ہاتھ جوڑ کر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرو، کراچی میں 25 میں سے 13 ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی، یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے اور رہے گا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلی بار سندھ اسمبلی کی گیلری میں 1972 میں آیا تھا، میری سندھ اسمبلی میں گیارویں بجٹ تقریر ہے، پیپلزپارٹی جب اپوزیشن میں ہوتی تھی تو ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا تھا، آصف زرداری کی ہدایت پر گندم کی امدادی قیمت بڑھائی، جس کی وجہ سے گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلی ملاقات میں ہی پہچان لیا تھا، عمران خان نے سندھ حکومت کے خلاف ہر ممکن کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے