واٹس ایپ

واٹس نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر میں ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو 7 دن میں غائب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اب تک اس فیچر کے تحت میسجز 7 دن بعد چیٹ ونڈو سے خود غائب ہوتے ہیں مگر اب کمپنی نے اسے بہتر بنایا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ 7 دن کے ساتھ اب صارفین کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے اور 90 دن کے 2 نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والی چیٹ کے اسکرین شاٹ کو لینا ممکن ہے یعنی پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا مگر کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یعنی جب میسجز طے کردہ وقت پر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر اس فیچر کو بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیا جائے تو تمام نئی ون آن ون چیٹس منتخب کردہ دورانیے میں چیٹ ونڈوز سے غائب ہوجائیں گی اور کمپنی نے یہ سہولت بھی اس فیچر میں شامل کردی ہے تاہم تمام صارفین تک اس کے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ پھر پرائیویسی اور وہاں ڈیفالٹ میسج ٹائمر پر کلک کرکے اپنی پسند کے وقت کے آپشن کو منتخب کرلیں۔کمپنی نے بتایا کہ کسی پیغام کو کب تک برقرار رکھنا ہے، یہ فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے۔ واٹس ایپ کے مطابق لوگ بلاسوچے سمجھے اپنی ہر چیز کی ڈیجیٹل کاپی کو چھوڑ دیتے ہیں، جو ہمارے ہر بات کا مستقل ریکارڈ بن جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے گزشتہ سال ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے