اسماعیل راہو

عمران خان کے اقدامات ماحولیات دوست نہیں بلکہ ماحولیات دشمن ہیں، اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے وزیر اعظم عمران خان کی گلاسکو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں عدم شرکت پر انہیں شدید  تنقید کا نشانہ بنایا، اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات ماحولیات دوست نہیں بلکہ ماحولیات دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلاسکو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس  منعقد ہوئی جس میں میں وزیرِ اعظم عمران خان کے شریک نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عدم شرکت پر سندھ حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اقدامات ماحولیات دوست نہیں بلکہ ماحولیات دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ ماحولیات سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ خود گلاسگو میں ہونے والی ماحو لیاتی کانفرنس میں شریک ہوئے، نہ ہی صوبوں کو شریک ہونے دیا۔ خیال رہے کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 26 میں پیش کی گئی دستاویزات سندھ کے ساتھ شیئر بھی نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے