اسرائیل سے تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات میں شراب اور منشیات میں شدید اضافہ، دبئی پولیس کے اعلی عہدیدار نے اہم انکشاف کردیا

اسرائیل سے تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات میں شراب اور منشیات میں شدید اضافہ، دبئی پولیس کے اعلی عہدیدار نے اہم انکشاف کردیا

دبئی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے ملک میں معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شراب اور منشیات کی عادی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بعد پورے ملک میں شراب اور منشیات میں شدید اضافہ ہورہا ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کے ہیمایا انٹرنیشنل سینٹر کے منیجر کرنل عبد اللہ متار الخوات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر معاملات کا تعلق ایسی لڑکیوں سے ہے جو والدین کی نگرانی کے بغیر اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور منشیات لیتی ہیں۔

کرنل الخوات نے وضاحت کی کہ انٹرنیٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے ساتھ ہی شراب اور منشیات کی اب آن لائن فروخت ہوتی ہیں۔ دریں اثنا دبئی میں ایراڈا سنٹر کی کمیونٹی ریسرچ ، آگہی اور عوامی تعلقات کے ڈائریکٹر عبد اللہ الانصاری نے بتایا کہ ایک شرابی لڑکی جس کا علاج مرکز میں ہوا تھا، نے بتایا کہ وہ آن لائن شراب کی خریداری کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش اور اسمگلر عام طور پر 18 سے 35 سال کی لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ دوسری جانب امارات میں نشے کے عادی متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں کو شراب خریدنے کی اجازت نہیں تھی تاہم اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے عوام کو شراب کی سرکاری اجازت دے دی تھی جس کے تحت غیر مسلموں کے علاوہ مسلمان بھی اب بغیر لائسنس کے شراب خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ

اردوغان: شامی تنازع کا حل حکومت کا عوام کے ساتھ رابطہ ہے

پاک صحافت ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کی شب کہا کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے