امیر حیدر ہوتی

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ترمیم نہیں۔ امیر حیدر ہوتی

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، عدالت کو آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، نظام انصاف پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے تلخی دیکھ رہے ہیں، معاملات پر سیاسی قیادت اور پارٹیوں کو سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔ 2018 میں متنازع انتخابات کرائے گئے، الیکشن کی بجائے سلیکشن کی گئی، بدقستمی سے سیاست داغ دار اور بدنام ہوگئی ہے۔

امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کا ہونا انتہائی ضروری ہے، پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ غیرمتنازع انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات پر بیٹھ کر بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے لئے مل کر بیٹھنا ہوگا، عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے، کیا ان 3 ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

کراچی میں حب کنال سے اضافی پانی لانے کا منصوبہ منظور ہوگیا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حب کنال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے