رانا ثناء اللہ

عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران خان کو دی گئی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ختم ہوتے ہیں انہیں دی گئی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرے گی۔   پی ٹی آئی چیئرمین کے بنی گالہ واپسی پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں، ان مقدمات میں ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ و فساد، افراتفری پھیلانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر  دی گئی سیکیورٹی  ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔

واضح رہے کہ  جاری بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے  مزید بتایا کہ مقدمات میں وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں، ملک میں فساد فی الارض مچانے والا اخلاقی، جمہوری قدروں سے عاری ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو اپنے مخالفین کو کبھی غدار اور یزید کہہ کر پکارتا ہے، ایسا شخص جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایل این جی ریفرنس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے