عابد شیر علی

حکومت مشکل فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالے گی، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پنجاب حکومت کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکل معاشی صورت حال میں بہت قابل تعریف اور احسن فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے مائیگروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پنجاب کے حکومت کے فیصلوں کی تعریف کی ہے۔  عابد شیر علی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت مشکل فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹوئٹر بیان میں مزید لکھا کہ صوبائی معاشی صورت حال میں بہت قابل تعریف اور احسن فیصلہ کیا ہے۔ عابد شیر علی لکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت نے  کابینہ کا پیٹرول الاؤنس مکمل ختم  کر دیا ہے، باقی صوبے بھی اس فیصلے کی تقلید کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے