ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے لیے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  سے منسوب دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  سے منسوب دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے۔ خیال رہے کہ  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کے  بھارتی زیر تسلط کشمیر میں جی 20 اجلاس پر دیے گئے  بیان پر دفتر خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھوٹا بیان مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے بیانیے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان  کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے منسوب جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے پر بھارت کے لیے دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے، ریاست کے اندرونی معاملات کو رپورٹ کرتے وقت صحافتی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔ جاری بیان میں مزید  کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ متعدد مواقعوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے چکے ہیں، وزارت خارجہ جی 20 اجلاس پر پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے