خواجہ آصف

صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں۔ عارف علوی صدارت کے منصب کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو اپنی نہیں تو کم از کم عہدے کی عزت کا خیال کرنا چاہیے، صدر علوی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن واردات کے نتیجے میں اس عہدے پر قابض ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے