سعید غنی

عمران خان کا خطاب بجھتے چراغ کی آخری پھڑ پھڑاہٹ ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آج کا خطاب بجھتے چراغ کی آخری پھڑ پھڑاہٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے عمران خان کے آج خطاب کو بجھتے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی راولپنڈی جلسے کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران نیازی کی بھڑک بازی بجھتے ہوئے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر ان کے اپنے کئی ارکان اسمبلی استعفے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کی سیاست کا ماضی بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے راولپنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسمبلیوں سے جلد ہی استعفے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے