کیپٹن صفدر

ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔ کیپٹن صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن صفدر نے بلور ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن ایک بار پھر پاکستان کو کامیابی کی جانب لے کر جائے گی، نواز شریف کی قیادت میں سب لوگ متحد ہیں۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی پرواہ نہیں کی، 9 مئی کے دن جو ایجنڈا تھا عوام نے دیکھ لیا، اللہ کا شکر ہے کہ ملک بچ گیا ہے۔ بلور ہاؤس سے بچپن کی یا دیں وابستہ ہیں، نواز شریف کی ہدایت پر بلور ہاؤس آیا ہوں اور غلام بلور سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام بلور کو نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، بلور خاندان سے گہرا تعلق ہے، نواز شریف بہت جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، خیبرپختونخوا نواز شریف کا دوسرا گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے